ایک گھنٹے میں 249 کپ چائے بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

خاتون کو ریکارڈ بنانے کیلئے ایک گھنٹے میں 150 کپ چائے بنانے کی ضرورت تھی

 گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق  خاتون نے جنوبی افریقا میں اگنے والی روئبوس نامی سرخ پتوں والی مقامی چائے بنائی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق خاتون کو ریکارڈ بنانے کیلئے ایک گھنٹے میں 150 کپ چائے بنانے کی ضرورت تھی اور  اس دوران خاتون نے روئبوس کے تین مختلف فلیورز اصلی چائے، ونیلا اور اسٹرابری بنائی، خاتون نے یہ چائے ٹی بیگ سے بنائی۔

فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے چائے کو ضائع نہیں ہونے دیا اور مقابلے کے دوران  کمیونٹی کے افراد اور طالب علموں کو مدعو کیا گیا تھا جنہیں یہ چائے پلائی گئی۔

اس موقع پر عالمی ریکارڈ بنانے والی خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں خود پر اعتماد تھا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.