Latest National, International, Sports & Business News

ویسٹ انڈیز کےسابق کپتان ویوین رچرڈز کا پی سی بی کے میوزیم کا دورہ

بورڈ انتظامیہ کی جانب سے ویوین رچرڈز کو نایاب تصاویر تحفے میں بھی پیش کی گئی ہیں

ویوین رچرڈز نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکی راہداریوں میں نایاب تصاویر دیکھیں جب کہ اس دوران ویوین رچرڈز کھلاڑیوں کے نام لے لےکر انہیں پہچانتے اور یاد بھی کرتے رہے۔

ویوین رچرڈز نے عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کی پرانی تصاویر پر خاص توجہ دی، اس کے علاوہ انہوں نے میوزیم میں رکھی 1992 ورلڈکپ ٹرافی سمیت دیگر ٹرافیاں بھی دیکھیں۔

بورڈ انتظامیہ کی جانب سے ویوین رچرڈز کو نایاب تصاویر تحفے میں بھی پیش کی گئی ہیں۔

اس موقع پر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا دورہ کرنے والی ٹیم کا گروپ فوٹو دیکھ کر اچھا لگا، عمران خان کے ساتھ اپنی تصویر دیکھ کر ماضی یاد آگیا۔

انہوں نے میوزیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی میوزیم میں جس طرح چیزوں کوسنبھالا گیا  ہے وہ قابل تعریف ہے۔

تبصرے بند ہیں.