عمران خان کی عدالت آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ اس دوران سابق وزیراعظم نے میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کی۔
اس موقع پر ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ لانگ مارچ سے اگر مارشل لگ گیا تو؟ اس پر سابق وزیراعظم نے کہاکہ فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے وقت تومارشل لاء نہیں لگا۔
صحافی نے بار بار عمران خان سے سوال کیا کہ خان صاحب اسمبلی جائیں گے؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دینے سے گریز کیا۔
تبصرے بند ہیں.