سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کرے، حکومت سے الیکشن کے فریم ورک پر گفتگو کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سب سے بڑی عدالت یعنی پاکستان کے عوام نے فیصلہ سنایا ہے، اس فیصلے کی توہین ناقابل قبول ہو گی، قوم کا لیڈر صرف عمران خان ہے۔
آج پاکستان کی سب سے بڑی عدالت یعنی پاکستان کے عوام نے فیصلہ سنایا ہے اس فیصلے کی توھین ناقابل قبول ہو گی قوم کا لیڈر صرف #عمران_خان
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 16, 2022
اس کے علاوہ تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ لانگ مارچ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ، لانگ مارچ ایک زوردار قسم کا مارچ ہوگا،جسے منظم طریقے سے پلان کیا ہے ۔
قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 5 نشستیں جیت چکے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ملیر اور ملتان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.