غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا میں آنے والے سیلاب سے ملک کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 500 ہوگئی ہے جب کہ 1500 سے زائد زخمی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ نائیجیریا میں سیلاب سے 14 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور تقریباً 8 لاکھ افراد نے اپنے علاقوں سے نقل مکانی کی ہے۔
حکام کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں 45 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور 70 ہزار 500 سے زائد رقبے پر پھیلی زرعی زمین ناکارہ ہوچکی۔
نائیجیریا کی وزارت انسانی حقوق کے مطابق نائیجیریا کو 2012 میں بھی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں 363 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 6 لاکھ کے قریب لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے تھے۔
تبصرے بند ہیں.