جاوید لطیف کی دہشت گردی کیس میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دہشت گردی کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ہائی کورٹ میں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف درج دہشت گردی کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔14 ستمبر کو عمران خان کیخلاف مذہب سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پر میاں جاوید لطیف پر لاہور اور پشاور میں دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔وکیل نے کہا کہ دونوں صوبوں میں مخالف پارٹی کی حکومت ہے اس لیے حفاظتی ضمانت چاہ رہے ہیں اور ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کیں جائیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے دہشت گردی کے دو مقدمات میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی دس دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو صوبوں سے مقدمات کی تفصیل منگوانے کا حکم بھی دیا۔

تبصرے بند ہیں.