پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے اس سال 2014 کے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ کھیلا،مسلسل انٹرنیشنل ایکشن سے آؤٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان 2016 میں فیفا ویمن رینکنگ سے آؤٹ ہوگیا تھا جس کے بعد اب 6 سال بعد پاکستان ویمن ٹیم فیفا رینکنگ میں شامل ہوئی ہے ۔
187 ملکوں کی فہرست میں پاکستان 160 ویں پوزیشن پر ہے ۔ پاکستان کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 928.40 ہے۔
نیپال میں ہونے والے ساف کپ میں پاکستان ویمن ٹیم نے 3 میچز کھیلے، 2 میں اس کو شکست ہوئی جبکہ مالدیپ کے خلاف اس نے 0-7 سے فتح سمیٹی تھی ۔ پاکستان ٹیم جب 2016 میں رینکنگ سے ڈراپ ہوئی تھی تو اس وقت اس کی پوزیشن 127 تھی ۔
رینکنگ کی تاریخ میں پاکستان ویمن کی بہترین پوزیشن مارچ 2013 میں 106 رہی تھی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن قومی ویمن فٹبال ٹیم کیلئے اگلے چار ماہ کے دوران مزید انٹرنیشنل میچز پلان کررہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.