سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: بابر اور رضوان کی نصف سنچریز

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20  اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس اور کپتان شکیب الحسن ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے بالترتیب 69 اور 68 رنز بنائے، اوپنرز نجم الحسین شنتو 12 اور سومیا سرکار 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ عفیف حسین 11 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور یاسر علی ایک ہی رن بناسکے۔ نور الحسن 2 اور محمد سیف الدین ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 6.75 کی ایوریج سے 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر نے 4 اوورز میں 8.25 کی ایوریج سے 33 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ محمد نواز بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ رضوان نے ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ کیا۔

 قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ  محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، پچ پر گراس ہے اپنے بولرز کا اچھا استعمال کرنا چاہیں گے۔

دوسری جانب بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ میچ کے آغاز میں مومنٹ پکڑلیں اور پھر اسی مومنٹم سے کھیل جاری رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ ایونٹ کا فائنل کل بروز جمعہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.