Latest National, International, Sports & Business News

عمران خان کا تخت بھائی جلسے سے متعلق عوام کے نام پیغام

پاکستان تحریک انصاف 13 اکتوبر بروز جمعرات تخت بھائی میں جلسہ کرنے جا رہی ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمعرات کو دوپہر 3 بجے تخت بھائی میں جلسہ کرنے آ رہا ہوں، جلسہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے، عوام کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ جلسے میں ضمنی انتخاب اور حقیقی آزادی کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کروں گا، ان شاء اللہ تخت بھائی میں آپ سے ملاقات ہو گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 16 اور 23 اکتوبر کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، ہو سکتا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ اکتوبر کے آخر تک چلی جائے۔

تبصرے بند ہیں.