وزیراعظم شہباز شریف ایشیاء میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہو گئے ہیں، شہباز شریف کل آستانہ شہر میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم سیکا سربراہی اجلاس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے اور سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم کا اس حوالے سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے، دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے، علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کانقطہ نظر بھی اجاگر کریں گے۔
خیال رہے کہ سیکا 1992 میں قائم کیا گیا بین الحکومتی ادارہ ہے جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں، سیکا ایشیا میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ رکھتا ہے اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔
تبصرے بند ہیں.