پولیس حکام کے مطابق پیر کی شب نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم پھینکا جو گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک نجی سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
2 روز کے دوران کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دو دستی بم حملے کیے گئے ہیں جن میں 5افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.