کرن جوہر نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا، آخری ٹوئٹ میں کیا کہا؟

کرن جوہر نے گزشتہ روز اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا اور اپنی آخری ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ’ صرف مزید مثبت انرجی کیلئے  جگہ بنانے کی جانب یہ  قدم ہے،گڈ بائے ٹوئٹر’۔

فوٹو: اسکرین گریب

کرن کی  آخری ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے گئے، کسی نے ہدایتکار کو اپنا فیصلہ واپس لینے کو کہا تو کچھ نے انہیں ٹرول کیا۔

خیال رہے کہ کرن جوہر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی وڈ میں  اقربا پروری کو فروغ دینے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بالی وڈ اداکاروں نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے تنگ آکر یا اپنے سکون کو برقرار رکھنے کے لیے ٹوئٹر کو استعمال کرنا چھوڑ دیا تھا، جن میں سوناکشی سنہا اور عامر خان بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.