سب وزارتوں کی لالچ میں، بہتر ہے استعفے دیدیں: خالد مگسی اتحادیوں پر برس پڑے

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے حکومتی اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں جو لوگ بیٹھے ہیں یہ سارے عمران خان کو نکالنے آئے تھے، اب سب وزارتوں کی لالچ پڑ گئے ہیں، اتحادیوں کو مشورہ ہے بہتر ہے سارے استعفیٰ دیدیں۔سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران حکومتی اتحادی کے اہم رہنما خالد مگسی اتحادیوں پر برس پڑے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میں جو لوگ بیٹھے ہیں یہ سارے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نکالنے آئے تھے، حکومت میں موجود لوگوں کو اب وزارتوں کی لالچ پڑ گئی ہے، اتحادیوں کو مشورہ ہے بہتر ہے سارے استعفیٰ دیدیں۔ ہم حکومت کے اتحادی ہیں، ان سے بہترمعاملات چلا کر دکھائیں گے، یہ وزارتوں کو چھوڑ دیں ہم بہتر کر لیں گے، حکومتی اتحادی تو اسمبلی میں آتے ہی نہیں معاملات کیسے چلیں گے۔بی اے پی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم اتحادی ہیں جو اس حکومت کو لیکر آئے اب ہمیں موقع دیا جائے، ان کا ٹارگٹ عمران خان کو نکالنا تھا وہ پورا ہو گیا، وزارتیں تو ان کا مقصد ہی نہیں تھا،ان سب کواستعفیٰ دینا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.