پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ تمہیں اب تمہارے مطلب کی جے آئی ٹی ملے گی نہ ہی تمہارے آنکھوں کانوں والی ایجینسیاں ملیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ تمہاری بات کی اس لیے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب تم وزیرِاعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے تھے اور اسکو حلال کہتے تھے اور کہتے تھے کہ ایجنسیوں کاتو کام ہی یہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ تمہیں اصل تکلیف یہ ہے تمہیں نا اب تمہارے مطلب کی جے آئی ٹی ملے گی نا تمھارے آنکھوں کانوں والی ایجینسیاں۔مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ تم تو کہتے تھے ہماری ایجنسیاں دنیا کی outstanding ایجنسیاں ہیں جن کو سب پتہ ہوتا ہے اور پتہ ہونا بھی چاہیے۔ جو میں کرتا ہوں جو میں فون کرتا ہوں انکو سب پتہ ہوتا ہے۔لیگی نائب صدر نے لکھا کہ تمہارے مخالفین کے خلاف جو ہو وہ حلال اور جو تمھارے خلاف ہو وہ حرام؟ تمہاری ہر بات میں فتنہ، شر اور سازش ہے۔ شرم کرو!
تبصرے بند ہیں.