‘پہلے پتا ہوتا تو عاقب کو ٹیم میں بالکل نہ کھیلنے دیتا’، وسیم اکرم پھٹ پڑے

میں ان کی یہ بونگیاں سنتا رہتا ہوں، 20سال بعد یہ سب باتیں کرنے کا کیا مقصد ہے؟، کوئی پرواہ نہیں کرتا، اب انہیں آگے بڑھ جانا چاہیے: سابق کپتان

حال ہی میں وسیم اکرم نے معین خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان احسن خان نے وسیم اکرم سے سوال کیا کہ ‘عاقب جاوید نے کہا میں ٹیم میں تبھی کھیل پاتا تھا جب وسیم کپتان نہ ہوں یا ٹیم میں ہی نہ ہوں’۔

جواب میں وسیم اکرم نے کہا ‘مجھے اگر پہلے پتا ہوتا تو اسے ٹیم میں بالکل ہی نہ کھیلنے دیتا، 20 سال ہوگئے ہیں ریٹائر ہوئے، ٹی وی پر آکر کچھ بھی بولتے رہتے ہیں، انہیں تھوڑا چپ کروادو’۔

وسیم اکرم نے کہا ‘میں ان کی یہ بونگیاں سنتا رہتا ہوں، 20سال بعد یہ سب باتیں کرنے کا کیا مقصد ہے؟، کوئی پرواہ نہیں کرتا، اب انہیں آگے بڑھ جانا چاہیے’۔

معین خان نے بات جاری رکھی اور کہا ‘ہوسکتا ہے پرفارمنس خراب ہوئی ہو تو نکالا ہو لیکن میرا نہیں خیال، آپ کسی کو بھی ٹیم میں کارکردگی کے بغیر نہیں کھلا سکتے نہ ہی کارکردگی دکھانے والے کو ٹیم سے باہر نکال سکتے ہیں’۔

وسیم اکرم نے مزید کہا ‘اب نئی صدی آچکی ہے، نئے بچے آگئے ہیں، ان کے لیے پریشان ہوں ‘۔

تبصرے بند ہیں.