ریاض الجنہ میں خواتین کے داخلے کیلئے نئے اوقات مقرر

انتظامیہ نے خواتین کیلئے صبح 6 بجے سے 11 بجے اور رات میں 9:30 سے 12 بجے کے اوقات مقرر کیے ہیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے خواتین زائرین کیلئے ریاض الجنہ کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق اب خواتین دن بھر میں 2 مرتبہ روضہ رسولﷺ کی زیارت اور وہاں عبادت کرسکیں گی۔

انتظامیہ نے خواتین کیلئے صبح 6 بجے سے 11 بجے اور رات میں 9:30 سے 12 بجے کے اوقات مقرر کیے ہیں۔

تاہم جمعہ کے روز اوقات کار تبدیل ہوجائیں گے جس کے تحت خواتین جمعہ کو 6 سے 9 اور رات میں 9:30 سے 12 بجے کے دوران ریاض الجنہ میں داخل ہوسکیں گی۔

تبصرے بند ہیں.