Latest National, International, Sports & Business News

آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق بلاول کا بیان

بلاول بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہاں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی وہیں انہوں نے اپنے والد کی صحت سے متعلق بھی بتایا۔

آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا علاج بہتر ہو رہا ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ فی الحال آصف زرداری کے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور دبئی سے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بھی ان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.