اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا عمران خان نے پاکستان کا جو حال کیا ہے وہ قوم بھول نہیں سکتی، یہ شخص سائفر کے بعد بھی ہمیں بھاشن دے رہا ہے، اگر ہمیں کوئی یہ درس دے کہ پیچھے جو ہوا اسے چھوڑ کر آگے چلیں تو آئین قانون کے لیے نواز شریف نے جو جیلیں سہیں وہ کیا خواہ مخواہ تھیں، ہم نے تو کسی کو میر جعفر اور میر صادق نہیں کہا، ہم نے ریاستی اداروں کے خلاف جہاد کی بات نہیں کی۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب پھر لاڈلا بنایا جائے یہ قوم کو منظور نہیں ہے، عمران کو بچانے کے لیے کوئی ہمیں درس نہ دے، عمران خان تو شیخ مجیب کے چھ نکات سے آگے نکل گیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے لیکن سائفر، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ احتساب کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی، سب کو یکساں مواقع دیے جائیں، یہ عدلیہ سے معافی مانگ کر باہر نکل کر الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتا ہے، کب تک یہ چیزیں چلتی رہیں گی۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ قوم بہت کچھ بھگت چکی ہے اب کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں، قوم جاگ رہی ہے عمران کو این آر او نہیں ملے گا، اب صرف اور صرف آئین اور قانون پر عمل کرنا ہو گا۔
تبصرے بند ہیں.