صدر مملکت نے سزائے موت پانیوالے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مستردکردیں

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا: ایوان صدر

صدر مملکت کی جانب سے جن پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئی ہیں ان میں محمد شعبان، محمد عمران، محمد افضل، محمد اکبر اور محمد اصغر شامل  ہیں،  ان تمام مجرموں کے خلاف سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہوئے۔

ایوان صدر کے مطابق محمد شعبان کو 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کےجرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی اور دو بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا جب کہ محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

ایوان صدر کے مطابق محمد اکبر اور محمد اصغر نے 2 افراد کو معمولی جھگڑے پر قتل کیا تھا۔

ایوان صدر کا  کہنا ہےکہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا، صدر کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی دی گئی سزائیں معاف، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.