خلیل الرحمٰن قمر نے خود میرے پاس آکر معافی مانگی: عروہ

خلیل الرحمٰن قمر نے عروہ کے ساتھ کام کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ قرار دیا تھا_

حال ہی میں عروہ حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے اور خلیل الرحمٰن قمر کے درمیان فلم کی شوٹنگ کو ہونے والے تنازع سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عروہ نے انکشاف کیا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے سرکاری ٹی وی چینل پر بیٹھ کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بعد ازاں انہوں نے مجھے گلے لگا کر معافی مانگ لی تھی۔

عروہ نے واقعہ کی تفصیل بتائی اور کہا کہ دراصل  میں نے خلیل الرحمٰن قمر کی لکھی ہوئی فلم چھوڑی نہیں تھی، جب میں تیار تھی تو شوٹنگ منسوخ ہو گئی تھی، جب فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اُن دِنوں میرے پاس وقت نہیں تھا اور میں دوسرے پروجیکٹ میں مصروف تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس بات پر خلیل الرحمٰن قمر بہت ناراض ہوئے اور مجھ پر ٹی وی پر بیٹھ کر کڑی تنقید کی تھی، بعد ازاں وہ مجھ سے ملے اور مجھے گلے لگا کر معافی مانگی اور کہا کہ تم میری بیٹی ہو۔

دوران انٹرویو انہوں نے مزید بتایا کہ اس پر میں نے خلیل الرحمٰن قمر سے کہا تھا کہ آپ نے تنقید تو ٹی وی پر بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  خلیل الرحمٰن قمر نے عروہ کے ساتھ کام کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ قرار دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.