پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ‘بامسی’ کون ہے؟

گزشتہ روز شاداب خان نے اپنی 24ویں سالگرہ منائی

گزشتہ روز شاداب خان نے اپنی 24ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب کے چاہنے والوں نے انہیں بڑی تعداد میں سالگرہ کی مبارکباد دی جس کے باعث شاداب کل سارا دن ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کرتے رہے۔

اسی تناظر میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے بھی شاداب کے لیے خصوصی پیغامات شیئر کیے۔

آل راؤنڈر محمد نواز نے شاداب، اپنی اور حارث رؤف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دی جس پر شاداب خان نے بڑا ہی دلچسپ تبصرہ کیا۔

شاداب نے  کہا ‘چیف بامسی کو تصویر سے نکال دینا تھا’، کرکٹر نے یہ بات فاسٹ بولر حارث رؤف کے لیے کہی جس کا اندازہ ان کے مداح خوب اچھی طرح سے لگا سکتے ہیں۔

ایک صارف نے شاداب کو جواب بھی دیا اور لکھا ‘بامسی نے پھر اپنے بال کھینچ لینے تھے، آف فیلڈ تو بیچارے کے ساتھ ایسا نہ کرو’۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ بامسی ارطغرل کا وہ کردار تھا جو جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط انسان بھی تھا اور ہر جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا، دشمن اسے دیکھ کر ہی کانپنا شروع کر دیتے تھے۔

تاہم اگر حارث رؤف کی بات کی جائے تو انہیں بھی ٹیم کا جذباتی کرکٹر کہا جاتا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی صورتحال میں میچ کے دوران پوری جان مار کر کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.