ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حسن علی نے لکھا کہ ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں،ہم اپنے مداحوں کے لیے کھیلتے ہیں، کچھ خبطی لوگوں کے گروپ کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے لیے اپنائے گئےرویے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
– We all play for 🇵🇰 , we play for our fans, but I highly condemn this behaviour towards national team players by a bunch of ignorant lunatics.
Don't forget at the end we are on the same side. We collectively need to support & back our team and players ❤️ #PakistanZindabad
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) October 3, 2022
حسن علی نے کہا کہ آخر میں یہ نہ بھولیں کہ ہم ایک ہی ملک سے ہیں، ہمیں مجموعی طور پر سپورٹ اور کھلاڑیوں سمیت ٹیم کو بیک کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں خراب کارکردگی کے باعث تلخ تجربے کا سامنا رہا ،خوشدل شاہ کے آؤٹ ہونے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے انہیں ڈریسنگ روم جاتا دیکھ کر پرچی پرچی کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
بعد ازاں بیٹر امام الحق کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آئے اور ٹوئٹ کے ساتھ اسٹیڈیم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔
اوپنر امام الحق نے ٹوئٹ پر واقعے کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میری کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں ،آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برے طریقے سے اثر پڑتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.