اسلام آباد پولیس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کرنےکے لیے بنی گالہ روانہ ہوگئی۔خیال رہے کہ تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان بنی گالہ سے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے ہمراہ علی امین گنڈا پور بھی ہیں، عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد سخت سکیورٹی میں بنی گالہ سے روانہ ہوئے، عمران خان کے ہمراہ پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار بھی تھے۔
تبصرے بند ہیں.