Latest National, International, Sports & Business News

ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کرنیوالے نیب کراچی کے دو پراسیکیوٹرزمستعفی

ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کرنے والے نیب کراچی کے دو پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے دو پراسیکیوٹرز ریاض عالم اور شہباز سہوترا نے استعفے نیب ہیڈ کوارٹر بھیج دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پراسیکیوٹرز نے استعفوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ ریاض عالم کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں پر اسیکیوٹرز احتساب عدالتوں، سندھ ہائیکورٹ میں ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کر رہےتھے۔دونوں پراسیکیوٹرز 4 سال سے نیب میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ تاہم استعفوں کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.