سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کے بعد پاکستان ریلوے نے کل سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، پہلے سے روہڑی تک بحال کی گئی خیبر میل ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کو کل سے روہڑی کی بجائے کراچی تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔5 اکتوبر کو لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس بھی بحال ہو جائے گی۔لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ تقریباً 22گھنٹے رکھا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.