کابل کی درسگاہ میں امتحان کے دوران خودکش دھماکا، 19جاں بحق

بدقسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے پولیس ترجمان خالد زادران کا بتانا ہے کہ جمعہ کی صبح کابل کی تعلیمی ادارے میں طالب علم امتحان دے رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا، ے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے۔

فوٹوبشکریہ ٹوئٹر

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  دھماکا کابل کے مغربی علاقے دشت برچی کے علاقے میں ہوا جسے ہزارہ برادری کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

دھماکے کے بعد واقعے کی ویڈیو  اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں جبکہ افغان سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

تبصرے بند ہیں.