اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈومیٹسٹک فاسٹ بولر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
36 سالہ فاسٹ بولر کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا اور اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شہزاد اعظم رانا نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 182 میچز میں 496 وکٹیں حاصل کیں۔
The PCB is saddened by the passing of Shahzad Azam Rana. He played a total of 182 domestic matches, picking up 496 wickets across formats. The PCB offers condolences to his family, friends and the entire cricket community. pic.twitter.com/xl1DAODjiK
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 30, 2022
اب قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر امین نے بھی سوشل میڈیا پر متوفی فاسٹ بولر کے ساتھ ایک گروپ فوٹو شیئر کی ہے جس میں تمام دوست سائیکل پر موجود ہیں۔
عمر امین نے لکھا کہ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا کہ رانا اب ہم میں موجود نہیں ہیں، میرے بھائی آپ کو ہمیشہ مس کریں گے، اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی مغفرت فرمائیں اور آپ کے گھر والوں کو اس مشکل گھڑی میں صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
Cant believe you’re no more with us Rana! Will miss you dearly my brother. May Allah rest your soul in eternal peace and give patience to your family in this difficult time.
Inna lillahi wa inna elaihi rajioon pic.twitter.com/oyuUoWRBVd— Umar Amin (@UmerAmin200) September 30, 2022
تبصرے بند ہیں.