ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برٹش ائیر ویز پرواز بی اے 260 گزشتہ دوپہر 11بج کر 34 منٹ پر اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن اڑان کے 25 منٹ بعد سوات کے قریب پائلٹ نے بوئنگ 787 طیارے کے ایک انجن میں معمول سے زیادہ آواز محسوس کی۔
پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ہدایت ملتے ہی طیارے کو اسلام آباد واپس لینڈ کروادیا تھا۔
لینڈنگ سے قبل اضافی فیول ضائع کرنے کے لیے طیارے نے اسلام آباد کے اوپر کافی دیر تک نچلی پرواز کی تھی۔
پرواز بی اے 260 نے روانگی کے ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے بعد1 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باحفاظت ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر انجینئرز نے طیارہ کا معائنہ کرنے کے بعد نقص دور کردیا اور آج پرواز بی اے 260 جمعہ کی دوپہر 12 بجے اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوگئی۔
تبصرے بند ہیں.