سوشل میڈیا پر مفتی مینک کی جانب سے چائے پیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھیں چائے کا کپ تھامے اس کی تعریف کرتے سنا جاسکتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں مفتی مینک کا کہنا تھا کہ ہم ہائی وے پر ایک ہوٹل میں رکے ہیں اور یہاں سپر مدینہ چائے پی رہے ہیں۔
مفتی مینک نے پاکستانیوں کی تعریف میں کہا کہ یہاں کے لوگ اور ثقافت بہت اچھی ہے اور یہ جگہ بھی بہت خوبصورت ہے۔
یاد رہے کہ مفتی اسماعیل مینک پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچے تھے، مفتی مینک نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا پاکستان کو ہماری ضرورت ہے! پاکستان اس وقت ناقابل تصور صورتحال میں گھرا ہوا ہے‘۔
تبصرے بند ہیں.