بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بمراہ کمر میں درد کی شکایت کر رہے تھے جس کے باعث انہیں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھلایا گیا۔
بعدازاں پریکٹس سیشن کے دوران بمراہ نے پھر سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کی ٹریننگ روک دی گئی لیکن انجری کے باعث ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ فاسٹ بولر کو 4 سے 6 ماہ آرام کروایا جائے۔
Jasprit Bumrah out of T20 World Cup with back stress fracture: BCCI sources
— Press Trust of India (@PTI_News) September 29, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق بمراہ کمر کے فریکچر کا شکار ہیں جس کے باعث وہ بار بار تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.