کے الیکٹرک کی اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیس پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں ہوئی۔
سماعت کے دوران بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 21 پیسے سستی کر نے کی درخواست دی ہے، جس پر ممبر کے پی نیپرا انجینئر مقصود انور نے کہا کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے سستی بجلی لیتا ہے اور اپنی بجلی مہنگی بنا رہا ہے۔
چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیے کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے بجلی 13 روپے 61 پیسے میں لے رہا ہے، کے الیکٹرک اپنی بجلی37 روپے سے زیادہ میں بنا رہا ہے، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ کے مقابلے میں 24 روپے فی یونٹ مہنگی بجلی بنا رہا ہے، ایسےکیسے بجلی سستی ہو گی؟
ممبر نیپرا کے پی نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنی بجلی بنانے کی قیمت کم کرتا تو صارف کو 6 روپے فی یونٹ ریلیف ملتا جبکہ چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کو سستی بجلی کی پیداوار کے لیے اقدامات کی۔
نیپرا حکام نے کہا کہ اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے87 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی جبکہ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم کراچی کے صارفین کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کریں گے۔
کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ ون میں خرابی آئی ہوئی ہے، ٹیمیں پورٹ قاسم پاور پلانٹ میں خرابی دور کرنے پر کام کر رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.