یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
جرنل کلینیکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک انڈے کو کھانا جسمانی وزن کو بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
اس تحقیق میں 18 سے 30 سال کی عمر کے 355 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور یہ دیکھا گیا کہ انڈے کھانے سے ان کے جسمانی وزن پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد ہفتے میں کم از کم 5 دن انڈے کھاتے ہیں، ان کا جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوتا ہے اور ان کے جسم میں چربی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔
تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جو افراد انڈے کھانا پسند نہیں کرتے ان کی کمر اور پیٹ پھیلنےکا امکان دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں شامل افراد سے غذائی عادات کے حوالے سے سوالنامے بھی بھروائے گئے تھے جس سے محققین کو یہ جاننے میں مدد ملی کہ انڈوں میں موجود پروٹین جسمانی وزن کو کم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ انڈوں میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بہترین غذا ہے۔
انہوں نے ہفتے میں کم از کم 5 بار انڈے کھانے کی عادت سے جسمانی وزن کو صحت مند سطح پر رکھنا آسان ہوسکتا ہے۔
محققین نے تسلیم کیا کہ یہ تحقیق مشاہداتی تھی تو نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.