بے روز گار افراد کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد – محکمہ بلدیات نے 11 ہزار افراد کو نوکریاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات نےوزیر اعلیٰ پنجاب س چوہدری پرویز الٰہی سے نوکریاں دینے کی اجازت مانگ لی ہے۔محکمہ بلدیات نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی۔سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک روزگار دیا جائے گا۔بھرتی پنجاب کے تمام بلدیاتی اداروں کی خالی آسامیوں پر ہوگی اور تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.