پاکستان نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکا ٹینڈر کھول دیا۔

کراچی پورٹ اور گوادر پورٹ پر درآمدی گندم کی لینڈنگ کاسٹ کی ایویلیوایشن مکمل ہو گئی ہے: حکام ٹی سی پی۔

حکام ٹی سی پی کے مطابق گندم کی خریداری کے لیے ٹی سی پی کو 2 بولیاں موصول ہوئیں، کراچی پورٹ اور گوادر پورٹ پر درآمدی گندم کی لینڈنگ کاسٹ کی ایویلیوایشن مکمل ہو گئی ہے۔

ٹی سی پی حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم کی کراچی پورٹ پر لینڈنگ کاسٹ 398.92 ڈالر فی ٹن پڑے گی جبکہ گوادر پورٹ پر گندم کی لینڈنگ کاسٹ 409.92 ڈالر فی ٹن پڑے گی۔

حکام ٹی سی پی کا بتانا ہے کہ کراچی پورٹ کی نسبت گوادر پورٹ پر درآمدی گندم مہنگی پڑے گی جبکہ درآمدی گندم کی ٹرانسپورٹ لاگت الگ ہو گی۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق گندم پاسکو کے لیے درآمد کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ اور پنجاب میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے، وفاقی اور صوبائی عہدیداران نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا ہو سکتا ہے کہ گندم بیرون ملک سے درآمد کرنی پڑے۔

تبصرے بند ہیں.