شوہرکے ہاتھوں قتل ہونیوالی سارہ انعام کی آخری پوسٹ

سارہ ایک مہربان ، رحم دل اور نرم گو خاتون تھی، یہ ان کی پہلی شادی تھی، سارہ نے دنیا کی بہترین جگہوں پر کام کیا،دنیا کا سفر کیا اور اب وہ ایک مضبوط گھرانہ تشکیل دینے کی خواہشمند تھی: مہر بخاری

صحافی مہر بخاری نے سارہ اور شاہنواز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ سارہ انعام اور وہ کینیڈا کے ایک کالج میں زیر تعلیم تھیں، سارہ ایک مہربان ، رحم دل اور نرم گو خاتون تھی، یہ ان کی پہلی شادی تھی، سارہ نے دنیا کی بہترین جگہوں پر کام کیا،دنیا کا سفر کیا اور اب وہ ایک مضبوط گھرانہ تشکیل دینےکی خواہشمند تھی۔

مہر بخاری نے اپنی ایک ٹوئٹ میں ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ زیر  غور پوسٹ مقتولہ سارہ انعام کی آخری پوسٹ ہے۔

صحافی مہر بخاری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسے لگتا تھا کہ وہ ٹھیک کرسکتی ہے۔

پوسٹ 12 ستمبر کو شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز  اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا،  پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے رکھا ہے۔

دوسری جانب سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے، سارہ انعام کی میت ان کے والدین کے حوالے کی جائے گی اور مقتولہ کی نماز جنازہ 28 ستمبرکی دوپہر شہزادٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.