ایف بی آر کی بلٹ پروف گاڑیوں کی ڈیوٹی فری درآمد کا ایس آر او جاری کرنے کی تردید

وفاقی کابینہ نے 2019 میں اس طرح کی سہولت دینے کی منظوری دی تھی لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا: فیڈرل بورڈ آف ریونیو

ایف بی آر کے بیان کے مطابق  میڈیا کے مختلف حصوں میں اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ درست حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 2019 میں اس طرح کی سہولت دینے کی منظوری دی تھی لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

گزشتہ دو روز سے ملکی میڈیا پر خبردی گئی تھی کہ سابق فوجی اعلیٰ افسران کیلئے 6000 سی سی تک بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد کو ڈیوٹی فری قرار دیا گیا ہے۔

یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس بارے میں نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور جلد ایس ار او جاری کر دیا جائے گا۔

اس کے بعد اس پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی گئی تھی تاہم اب ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کرنے اور اس طرح کی کسی بھی پیشرفت کی تردید کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.