سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے حلف لیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ روپے کی قدر مصنوعی طورپرگری ہوئی ہے اور گزشتہ رات وطن واپس پہنچا ہوں ڈالر تقریباً دس روپے کم ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1999میں ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا تھا، ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنا سکتے، نہ ماضی میں پاکستانی روپے کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پچھلے بل میں مزید تبدیلی ہونی چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.