بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ چار اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق چار اضلاع کی 11 یونین کونسلوں کے 65 وارڈز میں پولنگ شروع ہو گئی، ان اضلاع میں ضلع موسیٰ خیل کی چار یونین کونسلوں کی 30، ضلع دکی کی 2 یونین کونسلوں کے 12 وارڈزجبکہ ضلع مستونگ کی چار یونین کونسلوں کی 22 وارڈز شامل ہیں۔اسی طرح لورالائی کی ایک یونین کونسل کا ایک وارڈ شامل ہے، ان وارڈز میں 28 اگست کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات سیلاب کے باعث ملتوی ہوئے تھے۔چاروں اضلاع میں پولنگ کا سلسلہ صبح شام 5 بجے تک جاری رہے گا، اس سلسلے میں تمام حلقوں میں مجموعی طور پر 67 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.