اسلام آباد – وفاقی حکومت نے مالی سال کے دو ماہ میں 43 کروڑ 93 لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا ۔دستاویزکے مطابق اگست میں 25 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا،بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے 12 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کا قرضہ لیا گیاجبکہ اگست میں بیرونی ممالک سے 12 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز قرض لیا گیا ۔دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں سال 22 ارب ڈالرز سے زائد بیرونی قرض لینے کا تخمینہ لگایا ہے۔
تبصرے بند ہیں.