پاکستان میں سیلاب سے 3000 اموات ہونےکا خدشہ ہے: امریکی سینیٹر

پاکستانی حکومت نے جمہوریت اورانسانی حقوق کے مرکزی عناصر پرتوجہ دی تو تعمیرنو کا عمل زیادہ بہتر طور پر ممکن ہو سکے گا، امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کےچیئرمین باب میننڈیز

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کےچیئرمین باب میننڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین وقت سےگزر رہا ہے، سیلاب سے تقریباً 3000 اموات ہونےکا خدشہ ہے جبکہ 4کروڑپاکستانی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے مرکزی عناصر پر توجہ دی تو تعمیر نوکا عمل زیادہ بہتر طور پر ممکن ہو سکےگا۔

یاد رہے کہ باب میننڈیز اس سے قبل بھی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دی جانے والی امداد ایک قطرے سے زیادہ نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.