بلاول بھٹو جو کہ رواں ماہ ہی 34 برس کے ہوئے ہیں، ان کی شادی کے حوالے سے چاہنے والوں اور عوام کو خاصی دلچسپی رہتی ہے کہ یہ رشتہ ازدواج میں کب منسلک ہوں گے اور کون خاتون بلاول کی شریک حیات بنیں گی، تاہم اب وزیر خارجہ سے ایک غیر ملکی صحافی نے بھی یہی سوال پوچھا۔
صحافی اور بلاول بھٹو کی اس مختصر گفتگو کی ویڈیو عرب نیوز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں صحافی نے بڑے تجسس سے سوال کیا ‘میرے پاکستانی دوست پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ کا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟’
#WATCH: "I have plans to marry," #Pakistan FM Bilawal Bhutto-Zardari tells Arab News on the sidelines of #UNGA.
–https://t.co/eGzOWnX6jC pic.twitter.com/foweNmPQ2Y— Arab News Pakistan (@arabnewspk) September 23, 2022
بلاول بھٹو زرداری نے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ ’بالکل، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے‘۔
تاہم بلاول یہ مختصر جواب دینے کے بعد صحافی کے شادی کرنے کے وقت سے متعلق سوال کا جواب دیے بغیر ہی فوراًَ آگے بڑھ گئے اور شادی کے وقت کے حوالے سے کچھ نہ کہا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے 2019 میں پیشگوئی کی تھی کہ بلاول 2023 میں وزیر اعظم بننے کے بعد شادی کر لیں گے۔
اس سے قبل 2016 میں بلاول بھٹو نے اپنی ہونے والی دلہن کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’ میری شادی اس لڑکی سے ہوگی جو سب سے پہلے میری بہنوں کا دل جیتے، مجھے اس حوالے سے بہنوں کو اعتماد میں لینا ہوگا‘۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میری بہنوں کا دل جیتنا کسی بھی لڑکی کے لیے کافی مشکل کام ہوگا‘۔
تبصرے بند ہیں.