وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونےوالی تباہ کاریوں سےمتعلق پوری دنیا کو آگاہ کر دیا ہے، دنیا کو ہمیں ریلیف دینا ہو گا، ہمیں فسکل اسپیس دینا ہو گا تاکہ ہم کروڑوں لوگوں کو ان کے گھروں میں بسا سکیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا ملک میں سیلاب کے باعث 1500 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں اور معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، فوری طور پر ڈونرز کانفرنس کا انتظام کرنا ہو گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی سے آئے سیلاب کی تباہی کا ذکر کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی زور دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.