حال ہی میں انہوں نے ایک مارشل آرٹ چیمپئن شپ جیت کر مداحوں کو حیران کردیا۔
45 سالہ ٹام ہارڈی نے برطانیہ میں ہونے والی برازیلین جو جیسٹو اوپن چیمپئن شپ میں اچانک شرکت کی اور بلیو بیلٹ جیت لی۔
یہ مقابلہ 17 ستمبر کو ہوا تھا اور اب انسٹاگرام پر ٹام ہارڈی نے اس چیمپئن شپ میں شرکت کی وجہ بتائی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ ایک عالمی غیر منافع بخش ادارے REORG کی شعور اجاگر کرنے کی مہم تھی۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ میرے لیے اعزاز ہے کہ ایک فلاحی ادارے کی نمائندگی کی جو لوگوں کو نشے کی لت سے دور رکھنے اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہی ہے’۔
ہالی وڈ اسٹار نے بتایا کہ جو جیسٹو سے انہیں اندرونی طور پر مضبوط بننے میں مدد ملی۔
انہوں نے بتایا کہ ‘ایک مشغلے کے طور پر سادہ تربیت اندرونی مضبوطی اور سکون کا باعث بنتی ہے، میں بتا نہیں سکتا کہ اس سے میری زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوئے’۔
اداکار اپنے اصل نام ایڈورڈ ہارڈی کے تحت اس مقابلے میں شریک ہوئے۔
ٹام ہارڈی ماضی میں منشیات کے استعمال کے باعث مختلف مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل ٹام ہارڈی نے اگست 2022 میں بھی ایک جو جیسٹو مقابلے میں 2 میڈل جیتے تھے۔
تبصرے بند ہیں.