کھلاڑیوں کو نیا ہدات نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت وہ باہر سے کھانا آڈر نہیں کرسکتے، تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو ہوٹل میں کھانا ہوگا وہ ہی کھانا ہو گا۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو باہر جانے کے لیے بھی ایک روز پہلے بتانا ہوگا تاہم کووڈ پروٹوکول ختم ہونے کے باوجود کھلاڑی ہوٹل تک ہی محدود ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیم مینجمنٹ کو شکایت کی گئی ہے لیکن سکیورٹی کے آگے مینجمنٹ بھی بے بس ہے۔
اس حوالے سے جب انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیری بروکس سے جب پاکستان میں فراہم کی گئی سکیورٹی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں کہا کہ بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور مسکراتے ہوئے بولے کہ جب وہ واش روم جاتے ہیں تو لگتا ہے سکیورٹی ان کے ساتھ ہے۔
"Every time I go to the toilet, I've got someone following me." 🤣
The life of an England cricketer with Harry Brook 🏴 pic.twitter.com/JMUj0hiquf
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) September 20, 2022
دوسری جانب سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیموں کو صدارتی سطح کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، اس کے جو بھی قوانین ہیں اس پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، اگر کسی کھلاڑی کو باہر جانا ہے تو وہ 24گھنٹے قبل سکیورٹی کو آگاہ کریں گے اور انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کرکے وہاں لے کر جایا جائے گا۔
تاہم کھلاڑیوں کا کہنا ہے صدارتی سطح کی سکیورٹی پہلے بھی فراہم کی جاتی تھی، اس دوران باہر سے کھانا آڈر کرنے کی اجازت تھی لیکن اس بار یہ سہولت بھی ختم ہو گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.