بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتہ پارٹی کے وزیر تعلیم وشواس سارنگ کی جانب سے وزیر اطلاعات و نشریات کو فلم پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاستی وزیر تعلیم نے وزیر اطلاعات و نشرایات کو خط لکھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اداکاروں کی آنے والی کامیڈی فلم ‘تھینک گوڈ’ میں ہندو دیوتاؤں کے حوالے سے نامناسب منظر کشی کی گئی ہے، تاہم وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
فلم ‘تھینک گوڈ’ کامیڈی پر مشتمل ایک تفریحی فلم ہے جس میں اجے دیوگن، سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کی کہانی ایک عام آدمی کے گرد گھومتی ہے جو ایک حادثے میں مر جاتا ہے جس کا کردار سدھارتھ ملہوترا کرتا ہے اور پھر وہ موت اور زندگی کے درمیان ایک الگ دنیا میں چلا جاتاہے جہاں وہ اجے دیوگن سے ملتا ہے اور اجے دیوگن سدھارتھ کے ساتھ گیم آف لائف کھیلتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.