ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلسطین کی جانب سے اپنی ریپڈ ریسپانس اور ریسکیو ٹیم پاکستان بھیجنے کے اشارے پر تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ایک دوسرے کے لیے محبت اور مضبوط بھائی چارے کی عکاس ہے، ہم اس جذبے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
Deeply touched by Palestinians' gesture of sending their Rapid Response & Rescue team to help flood victims in Pakistan. It is a reflection of a strong bond of love & brotherhood we have for each other. We will never forget this gesture. Grateful to President Mahmoud Abbas. 🇵🇰 🇵🇸
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 20, 2022
شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں فلسطینی صدر محمود عباس کا بھی شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب دوسری ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کے لیے کچھ ہی گھنٹے قبل نیو یارک پہنچا ہوں ، یہ سیلاب کی وجہ سے ایک غم اور درد کے انسانی المیے کی کہانی ہے۔
Reached NY a few hours ago to tell Pakistan's story to the world, a story of deep anguish & pain arising out of a massive human tragedy caused by floods. In my address at UNGA & bilateral meetings, I will present Pakistan's case on issues that call for world's immediate attention
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 20, 2022
انھوں نے لکھا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا، پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
تبصرے بند ہیں.