اسلا م آباد – عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن (ر )صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
جاری کردیئے۔ضلع کچہری لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی تو مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش نہ ہوئے ، وکلاءنے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی جو منظور نا کی گئی۔وکلاء کا کہنا تھا کہ کیپٹن ر صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔واضح رہےکہ تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں عدالت نے کیپٹن ر صفدر کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔
تبصرے بند ہیں.