جاپانی کمپنی AERWINS ٹیکنالوجیز نے XTURISMO نامی فلائنگ بائیک کو تیار کیا ہے۔
اس موٹرسائیکل کو امریکا میں Detroit آٹو شو کے موقع پر پیش کیا گیا۔
یہ ہوور بائیک 40 منٹ تک 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے۔
آٹو شو کی انتظامیہ میں شامل Thad Szott نے کہا کہ ‘میں خود کو 15 سال کا محسوس کررہا ہوں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اسٹار وارز میں اپنی بائیک پر سفر کررہا ہوں’۔
انہوں نے ہی اس آٹو شو کے دوران موٹرسائیکل کو چلا کر دیکھا تھا بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ اڑا کر ٹیسٹ کیا تھا۔
This is the world's first flying bike. The XTURISMO hoverbike is capable of flying for 40 minutes and can reach speeds of up to 62 mph pic.twitter.com/ZPZSHJsmZm
— Reuters (@Reuters) September 16, 2022
انہوں نے بتایا کہ ‘یہ یقیناً زبردست ہے، اس کے چلاتے ہوئے میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے اور میں خود کو چھوٹا لڑکا سمجھنے لگا’۔
یہ موٹرسائیکل پہلے ہی جاپان میں فروخت کے لیے پیش کی جاچکی ہے اور کمپنی کے سی ای او Shuhei Komatsu نے بتایا کہ اس کے ایک ورژن کو امریکا میں 2023 میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
مگر اس کی قیمت ضرور چونکا دینے والی ہے جو 7 لاکھ 70 ہزار ڈالرز ہے۔
البتہ کمپنی ایک چھوٹے الیکٹرک ماڈل کو 2025 تک تیار کرنے کی خواہشمند ہے جس کی قیمت 50 ہزار ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.