وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے عملدرآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم کوکو کی وزارت خارجہ کے ذریعے برمی شہریت کی تصدیق کی گئی، اور شہریت کی تصدیق ہونے پر ’ابراہیم کوکو‘ کو اس کے ملک روانہ کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کے سفارتخانے نے ’ابراہیم کوکو‘ کے سفری دستاویزات کا بندوبست کیا۔
خیال رہے کہ برمی منشیات اسمگلر پاکستان میں سزا مکمل ہونے کے باوجود 5 سال سے قید تھا۔
تبصرے بند ہیں.