آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں: وزیراعظم

آرمینائی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیوں میں پاکستانی عوام اپنے برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں: شہباز شریف

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوو کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان سمرقند میں ملاقات ہوئی۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ آرمینیا کی اشتعال انگیزی میں آذربائیجان کے 70 فوجیوں کی ہلاکت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ پاکستانی عوام اپنے برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.